Live Updates

پانامہ لیکس کے معاملے کو حل کرنے میں سیاست دان ناکام ہو گئے،پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ بار کا تعاون مانگ لیا،،،تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے صدر سپریم کورٹ بارعلی ظفر سے رابطہ کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 اپریل 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے معاملے پر اب تک کی کئی جانے والی بیکار کوششوں کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ بار سے رابطہ قائم کر کے تعاون مانگ لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کی ہدائت پر تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر کو ٹیلی فون کر کے پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل یا درمیانہ راستہ نکالانے کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نےشاہ محمود قریشی کی جانب سےپانامہ معاملے کے حل کے لئے کی جانے والی درخواست کو خوش دلی سے قبول کر لیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات