پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نے ڈاکٹر عاطف الدین کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر لاہور نامزد کر دیا

جمعہ 15 اپریل 2016 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نعمان وزیرنے صوبائی الیکشن کمشنر جنرل (ر) انیس باجوہ کی مشاور ت سے ڈاکٹر عاطف الدین کو ڈسٹرکٹ الیکشن کوآرڈینٹرلاہور نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ ڈاکٹر عاطف الدین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لاہور میں پارٹی الیکشن کو احسن طریقے اور صاف ،شفاف کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔