شہری سے بدتمیزی کرنے والے وارڈن کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی

شہری طارق کی شکایت پرسی ٹی اونے شیرا کوٹ کے وارڈن عامر کو ابتدائی انکوائری میں معطل کردیا

جمعہ 15 اپریل 2016 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے شیرا کوٹ کے علاقے میں شہری سے لڑائی جھگڑا کرنے والے ٹریفک وارڈن عامرکو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا معاملے کی انکوائری ایس پی سٹی 2دنوں میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے بدتمیزی ہر گز برداشت نہیں ہو گی۔ دوران ڈیوٹی وارڈنز اپنا رویہ نرم اور مہذب رکھیں ۔

(جاری ہے)

شہری طارق کی شکایت پر چیف ٹریفک آفیسر نے سارے واقعہ کی ابتدائی انکوائری خود کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن عامر کو معطل کرتے ہوئے ایس پی سٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ انکوائری دو یوم میں مکمل کرکے رپورٹ ارسال کریں سی ٹی او نے کہا کہ دوران گفتگونرمی اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑنے والے وارڈنز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے شفقت سے گفتگو کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونمانہ ہواگر کسی شہری کو وارڈنزسے شکایت ہو تو وہ برا ہ راست میرے دفتر رابطہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :