یونیورسٹی آف سوات میں لڑکے لڑکیوں کے ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی عائد کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 16:34

یونیورسٹی آف سوات میں لڑکے لڑکیوں کے ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی ..

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : یونیورسٹی آف سوات میں لڑکے لڑکیوں کے ساتھ چلنے اور بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر یا باہر لڑکے اور لڑکیوں کے ایک ساتھ بیٹھنے ور گھومنے پھرنے پا پابندی عائد ہو گی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والے طلبا کو 50 روپے سے 5 ہزار روپے تک جُرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ اس پابندی کا فیصلہ لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پھرنے سے ہونے والے ناخوشگوار واقعات اور تعلیم متاثر ہونے پر کیا۔

متعلقہ عنوان :