پاک فوج اور افغان سیکیورٹی فورسزمیں سرحدی رابطے بہتر کرنے پر کام جاری ہے ‘ وزارت دفاع

جمعہ 15 اپریل 2016 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاک فوج اور افغان سیکیورٹی فورسزمیں سرحدی رابطے بہتر کرنے پر کام جاری ہے ‘ افغانستان کے ساتھ امن و استحکام کے لئے سرحدی تنازعات کو حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کر رہے ہیں ‘ افغان نیشنل آرمی سے کہا ہے کہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدام اٹھائے ‘ افغان مصالحتی عمل کیلئے 4 فریقی تعاون پربھی کام کررہے ہیں۔

تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی دراندازی روکنے کے لئے اقدامات سمیت سیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کررہے ہیں جب کہ افغانستان کے ساتھ امن واستحکام کے لئیسرحدی تنازعات کو حل کیا جائے گا۔خواجہ آصف کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیول ہیڈ کوارٹرز کا کسی ہاوٴسنگ کالونی کے معاملے سے تعلق نہیں تاہم باقی اداروں کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :