پاکستان اور چین کے درمیان حویلیاں سے خنجراب تک682 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی ‘ پرویز رشید

جمعہ 15 اپریل 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان حویلیاں سے خنجراب تک682 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سینٹ میں جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کے ڈیزائن اور تفصیلی جائزہ رپورٹ کے بعد اس منصوبے پر آنے والے اصل اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔