پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے پانامہ لیکس کے معاملے پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ‘ شیر پاؤ سے ملاقات

جمعہ 15 اپریل 2016 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے پانامہ لیکس کے معاملے پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی جبکہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی کمیشن بنانے کامطالبہ کیاتھا اب عدالتی کمیشن کا نہیں پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے رہنماؤں نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤسے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ دیگرسیاسی جماعتوں سے مشاورت کاسلسلہ پیرسے شروع کرینگے ۔ پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی فیصلہ کرچکی ہے کہ عدالتی کمیشن نہیں اب پارلیمانی کمیشن کامطالبہ کرینگے کیو نکہ کوئی معزز جج کمیشن کی سربراہی کو تیار نہیں انہوں نے کہاکہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کے قائل ہیں رائے ونڈ کے دھرنے میں پی ٹی آئی کاساتھ نہیں دینگے کسی کے گھرکاگھیراؤکرنااچھی بات نہیں ‘ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کی سیاسی کمیٹی پیر سے رابطے شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :