سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان نے جاپان کو با آسانی 4-1 گولز سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

جمعہ 15 اپریل 2016 16:15

ایپوہ ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو با آسانی 4-1 گولز سے زیر کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ محمدارسلان قادر نے 2 جبکہ علی شان اور عباس تصور نے ایک، ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپان کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی، اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کا جاپان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی برقرار رہا، میچ کے 20 ویں منٹ میں علی شان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، 4 منٹ بعد عباس تصور نے گول کر کے گرین شرٹس کی برتری دوگنی کر دی اور جاپان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، 48 ویں منٹ میں جاپان نے چوتھے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 2-1 کر دیا تاہم گرین شرٹس نے ہمت نہ ہاری اور اسی منٹ میں محمدارسلان قادر نے گول کر کے مقابلہ 3-1 گول کر دیا، میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل ارسلان قادر نے اپنا دوسرا گول کر کے گرین شرٹس کی برتری 4-1 گولز کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :