پنجاب میں پتنگوں کی فروخت پر پابندی کے بعد ہری پور سے لاکھوں روپے کی پتنگیں پنجاب سمگل

جمعہ 15 اپریل 2016 16:07

ہری پور۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) پنجاب میں پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت پر مکمل پابندی کے بعد ہری پور سے روزانہ لاکھوں روپے کی پتنگیں فروخت کیلئے پنجاب سمگل کی جا رہی ہیں، پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت پر ہری پور میں پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عام عوامی شکایات پر عمل کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پتنگوں کی فروخت اور پتنگوں کے اڑانے پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ضلع ہری پور سے راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر اضلاع کیلئے روزانہ لاکھوں روپے کی پتنگیں سمگل ہو رہی ہیں۔ ضلع ہری پور کے عوامی حلقوں نے خیبر پختونخوا کی حکومت اور ڈی سی ہری پور سے پتنگوں پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :