متحدہ پر پابندی لگائی جائے ورنہ کارکنان کو گرفتار کرنا بند کیا جائے،ایم کیوایم کے رہنماؤں نے بیرون ملک ” را“کے حکام سے ملاقاتیں کیں، بھارتی خفیہ ایجنسی سے متعلق الزامات میں صداقت ہے تو ایسی پارٹی پر پابندی لگنی چاہیے، ہمارئے فلسفے کی راہ میں ” را“سے تعلق والے لوگ رکاوٹ ہیں،قائد ایم کیوایم اور ندیم نصرت کا ایک ٹیم کو دوسری ٹیم سے مروانا پرانا کام ہے، گورنر سندھ جب خدمت نہ کرسکے تو انہیں ڈس اون کردیا گیا۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 اپریل 2016 16:06

متحدہ پر پابندی لگائی جائے ورنہ کارکنان کو گرفتار کرنا بند کیا جائے،ایم ..

میرپورخاص( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔15اپریل۔2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے کہا ہے کہ متحدہ پر ” را“سے متعلق الزامات سچ ثابت ہونے پر پابندی لگائی جائے ورنہ کارکنان کو گرفتار کرنا بند کیا جائے، ایم کیوایم کے رہنماؤں نے بیرون ملک ” را“کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔” را“سے متعلق الزامات میں صداقت ہے تو ایسی پارٹی پر پابندی لگنی چاہیے، ہمارئے فلسفے کی راہ میں رکاوٹ ” را“سے تعلق والے لوگ ہیں،قائد ایم کیوایم اور ندیم نصرت کا ایک ٹیم کو دوسری ٹیم سے مروانا پرانا کام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میر پورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خاموشی اور مصلحت پسندی کا وقت گزرچکا اب فیصلوں کا وقت ہے۔ہمارا سفر نہ ختم ہونے والا سفر ہے۔بھائی کو بھائی سے ملانے کی بات کررہے ہیں۔لوگوں کو ”را“کا ایجنٹ بنانے سے روکنے کیلئے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ایم کیوایم کے را سے تعلقات جھوٹ ہے۔ایم کیوایم نے را سے پیسے لیے اس کے شواہد بھی مل گئے ہیں کیا یہ جھوٹ ہے۔ ”را “اگر کسی کو پیسے دیتی ہے تو اسلام پھیلانے کیلئے نہیں دیتی۔نوجوانوں نے کہتا ہوں کہ ان کی باتیں سن کر کوئی غلط کام مت کرنا۔انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ جب خدمت نہ کرسکے تو انہیں ڈس اون کردیا گیا۔