گرمی کی شدت میں اضافہ سے ہری پور اور گردونواح میں موسمی بیماریاں عام ہو گئیں

جمعہ 15 اپریل 2016 16:03

ہری پور۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) گرمی کی شدت میں اضافہ سے ضلع ہری پور اور گردونواح میں موسمی بخار، سر درد، کھانسی، ہیضہ، گلے اور پیچس جیسی بیماریاں عام ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بچے، بوڑھے، عورتیں اور مرد ہر طبقہ کے مرد و زن سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال بھرے ہوئے ہیں۔ ماہر معالجین نے بیماریوں کی وجہ سے موسمی تبدیلی اور گرمی میں اضافہ کو قرار دیتے ہوئے مریضوں اور عام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی وبائی امراض کے لگتے ہی فوری طور پر مستند معالجین سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :