Live Updates

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں جلسہ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو مسترد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 15:46

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں جلسہ سے متعلق پی ٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد ہونے پر پی ٹی آئی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جوابی خط لکھ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

خط میں ڈپٹی کمشنر نے موقف دیا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت شہر بھر میں جلوس، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں جلسہ ہونے پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور ان کی آزادنہ نقل و حرکت میں خلل پڑے گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ ہم اپنا جلسہ ایف نائن پارک میں ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے پروگرام کے حوالے سے ہم تیاریوں میں مزید تیزی لا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات