پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

افتتاحی میچ19 اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائیگا

جمعہ 15 اپریل 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کا آغاز انیس اپریل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

گروپ کی پانچ ٹیمیں ایک دوسرے سے ایک ایک میچ کھیلیں گی، جبکہ چار چار میچز کھیلنے کے بعد دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالی فائی کریں گی۔پاکستان کپ کا آغاز انیس اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کے میچ سے کیا جایئگا، جبکہ روزانہ ایک میچ کھیلا جائے گا جو دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ انتیس اپریل تک جاری رہے گا، جبکہ ایونٹ کا فائنل یکم مئی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :