سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کرپشن کے خلاف عالمی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کرپشن کے خلاف عالمی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے یہ عالمی تحریک اقوام متحدہ اینٹی کرپشن چارٹر کے تحت چلائی جا رہی ہے جس کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے کریںگے۔ میڈیا سے گفتگو میں علی درانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو چاہئیے کہ وہ معاشی بد حالی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کام کرے۔

پانامہ لیکس کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے سرکوں پر نکلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو تجویز دی کہ وہ بھی میثاق انسداد کرپشن کامعاہدہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سے دس سال قبل لندن میں میثاق جمہوریت کا معاہدہ ہوا تھا ، آج دس سال بعد بھی نواز شریف لندن میں میثاق انسداد کرپشن کا معاہدہ کر لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پارک لین کے فلیٹ میں بیٹھ کر میثاق انسداد کرپشن کا معاہدہ کریں۔

علی درانی نے کہا کہ ملک کی پانچ سو ارب تک کی لوٹی ہوئی دولت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی، سیاسی اور قانونی بحران کی کیفیت بنی ہوئی ہے۔ اور یہ بحران پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کا نام آنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ پانامہ لیکس میں نام آنے پر وزیر اعظم نواز شریف کمیشن تشکیل دینے کا کوئی حق نہیں رکھتے ، اب یہ اختیار پارلیمنٹ کے پاس آ چکا ہے۔ واضح رہئے کہ پانامہ لیکس کے بعد ہی سے دنیا بھر سمیت پاکستان کے سیاسی حالات میں بھی بھونچال آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :