پانامہ لیکس پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،جیلوں میں جانا پڑا تو جائیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ محمود الرشید

جمعہ 15 اپریل 2016 14:43

پانامہ لیکس پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،جیلوں میں جانا پڑا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،جیلوں میں جانا پڑا تو جائیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک میں کوئی ہمارے ساتھ دے یا نہ دے لیکن ہم تحریک چلائیں گے اور جو جماعت ہماراساتھ نہیں دے گی وہ تنہائی کا شکار ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس اہلکار اغواء ہورہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی حقیقی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے نواز شریف بچاؤ میٹنگز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں ناکا م ہو گئی ہے لہٰذا فوج اور رینجرز آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے۔میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ کچے کے علاقہ میں ڈاکو اس قدر مضبوط ہو گئے کہ شریف شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :