وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے اسلام آباد زون میں آپریشن کلین اپ شروع

جمعہ 15 اپریل 2016 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء ) وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے آسلام آباد زون میں آپریشن کلین اپ شروع کردیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے مزید کرپٹ افسران کے تبادلوں کی فہرست مرتب کرلی۔ کرپٹ افسروں کی نشاندہی کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے معاونت مانگ لی گئی۔مبینہ کرپشن کی شکایات پر وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے مزید افسران اور ا ہلکاروں کے تبادلے کردئیے ۔

انسداد انسانی سمگلنگ سیل راولپنڈی کے انسپکٹر وسیم احمد کومعطل کرکے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر امیگریشن کاوٴنٹر کی دونوں شفٹوں کے افسران اور اہلکار تبدیل کردئیے گئے ۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر ائیرپورٹ پر امیگریشن اسٹاف کی ڈیوٹی آٹھ آٹھ گھنٹوں کی تین شفٹوں میں کردی گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ائیرپورٹ امیگریشن کاوٴنٹر، انسداد انسانی سمگلنگ سیل اور اینٹی کرپشن سیل سے افسران اور اہلکاروں کو ائیرپورٹ پر تبدیل کردیا گیا۔

انسپکٹر اسحاق خان انسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن تبدیل کردئیے گئے ۔انسپکٹر عطاالرحمن انسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن جبکہ سب انسپکٹر دانش سرفراز کارپورٹ کرائم سرکل سے ائیرپورٹ امیگریشن تبدیل کردئیے گئے ۔سب انسپکٹر ساجد محمود انسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن جبکہ سب انسپکٹر غلام رسول کھوکھر اینٹی کرپشن سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن تبدیل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :