تحریک انصاف کو 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی

جمعہ 15 اپریل 2016 14:38

تحریک انصاف کو 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کو 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ‘ اجازت دینے کا فیصلہ وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 24 اپریل ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت د ے دی ۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میں آنے والے کسی شخص کے پاس لاٹھی وغیرہ نہیں ہونی چاہئے۔

جلسے کی اجازت کا فیصلہ وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد کیا گیا۔ پارک میں داخل ہونے کے لئے نائنتھ ایونیو پر واقع گیٹ سے داخلے کی اجازت ہوگی اور پارکنگ ایف نائن پارک سے دور ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خصوصی چیک پوائنٹس بنائے جائیں گے اور تحریک انصاف کی اپنی سکیورٹی بھی مامور ہوگی۔