پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کردی

جمعہ 15 اپریل 2016 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے سابق کپتان انضمام الحق سے رابطہ کرکے انہیں نیا چیف سلیکٹربنانے کی پیش کش کی جس پر انہوں نے سوچ بچار کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام کی جانب انضمام الحق کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر آئندہ ایک سے دو دن کے اندر انہیں چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان کردیا جائے گا۔