ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا پر سرفراز دھوکا نہیں دیگا کی مہم سے بہت دباوٴ محسوس کیا: سرفراز احمد

جمعہ 15 اپریل 2016 14:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا پر سرفراز دھوکا نہیں دیگا کی کیمپین سے بہت دباوٴ محسوس کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ کہا جاتا ہے ٹیم کے کھلاڑی ان سب باتوں سے آگاہ ہوتے ہیں۔

ایسے ہی جب گزشتہ برس ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا پر سرفراز دھوکا نہیں دیگا کی کیمپین چلائی گئی تھی تو اس سے بہت دباوٴ محسوس کیا تھا۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انہیں سینئیر کھلاڑیوں کی جانب سے کپتان بننے کے بعد سے کافی مفید مشورے دیے جا رہے ہیں۔ سینئیر کھلاڑیوں کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ جب بھی بیٹنگ کیلئے جاو تو جذبات سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا۔

متعلقہ عنوان :