پا ک مصر سکواش سیریز میں ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا،سیکرٹری سکواش فیڈریشن

جمعہ 15 اپریل 2016 14:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) سکواش کے کھیل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں پہلے سے بہتر ی آئی ہے، کراچی میں ہونیوالی پا ک مصر سکواش سیریز میں ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور بظاہر مضبوط نظر آنے والے عالمی رینکنگ کے حامل کھلاڑیوں کوجس طرح ٹف ٹائم دیا اور معمولی سے مارجن سے شکست کھائی وہ ہمارے کھلاڑیوں کے کھیل کی جانب بہتری کا واضح ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں پاکستان میں سکواش کے ایونٹس واپس آتے جائیں گے ہمارے ملک کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزئی ہو گی اور ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی اور ان کے کھیل میں نکھار آتا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سکواش فیڈریشن نے رواں سال کیلئے پاکستان کو 25ہزار ڈالر انعام کے چار ٹورنامنٹس دیئیہیں جنہیں پی ایس ایف رواں سال ستمبر سے دسمبر کے درمیان پاکستان کے مختلف شہروں میں کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں نامور عالمی کھلاڑی بھی شرکت ہونگے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان اور جان شیر خان کے تعاون سے کراچی اور پشاور میں سکواش اکیڈمیز نے کام شروع کر دیا ہے اور مستقبل قریب میں ان کے مثبت اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا کہ اگر مستقبل قریب میں بنوں میں سکواش ٹورنامنٹ کی تجویز سامنے آئی تووہ اس کی بھرپور سپورٹ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :