‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا ہمارے کردار کی معترف ہے ،ملیحہ لودھی

جمعہ 15 اپریل 2016 14:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عزم بالکل محکم اور واضح ہے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے‘ دنیا ہمارے کردار کے معترف ہے لیکن جو الزامات پاکستان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے حوالے سے لگا رہے ہیں وہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں‘ یہ تمام الزامات پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دنیا سے تعاون کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

عالمی برادری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہو جائے‘ دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات کیلئے عالمی برادری کو پاکستان سے ہاتھ ملا کر چلنا ہو گا۔ جمعہ کے روز نیویارک میں سلامتی کونسل میں مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عزم واضح اور پختہ ہے۔ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے کردار پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ یہ الزامات پاکستان کا دوسرے ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے تعاون کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے انسداد دہشت گردی مہم میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

مہم کے ذریعے پاکستان نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاکھوں افراد نے قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کے باوجود دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم کمزور نہیں ہوا۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی خواہش بھی رکھتا ہے۔

دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے لہذا اس کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو متحد ہو کر اس کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔ عالمی برادری دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پر توجہ دے۔ وجوہات کی موجودگی میں دہشت گردی کے خلاف صرف سیکیورٹی اقدامات کافی نہیں ہیں بلکہ ایک منفرد انداز میں منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :