چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ، شہید پولیس اہلکاروں‌کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : راجن پور میں گذشتہ تین ہفتوں سے چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک 6 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن آج 18 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے آپریشن کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فوجی جوانوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران چھوٹو گینگ ہتھیار ڈال دے گا یا تمام گینگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :