ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو کسی نہ کسی جگہ سے مدد ملتی ہے تو وہ اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں
فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 15 اپریل 2016 14:15
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو کسی نہ کسی جگہ سے مدد ملتی ہے تو وہ اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب کے علاقے راجن پور میں دہشت گردوں نے آرمڈ فورسز کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی ہے، اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو باہر سے کسی کی مدد حاصل ہے اور اس طرح کا جدید اسلحہ ان کے ہاتھ میں کسی طرح آ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام کام پولیس کے سپرد نہیں کرنا چاہئیں۔ تمام ادارے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنا کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم علاج کی غرض سے لندن گئے جلد وطن واپس آئیں گے، پاناما لیکس پر ضرور تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن الزام پر الزام لگانا درست نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.