ماریشس کی صدر 17 اپریل کو چار روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ماریشس کی صدر 17 اپریل کو چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ ترجمان کے مطابق ماریشس کی صدر کے ہمراہ 9 رکنی وفد بھی پاکستان آئے گا۔

(جاری ہے)

ماریشس کی صدر صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کادورہ کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر بی بی امینہ پاکستان میں قیام کے دوران مزار قائد پر حاضری دینے کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماریشس کے صدر کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :