شارجہ میں دوغیرملکی خواتین سے 6افرادکی اجتماعی زیادتی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 اپریل 2016 13:39

شارجہ میں دوغیرملکی خواتین سے 6افرادکی اجتماعی زیادتی

شارجہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اپریل۔2016ء)شارجہ میں دوغیرملکی خواتین سے 6افرادکی اجتماعی زیادتی کا کیس سامنے آیا ہے-خبرکے مطابق شارجہ کی عدالت میں دوغیرملکی لڑکیوں نے بیان داخل کروائے ہیں کہ انہیں 6افراد نے اس وقت اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے کام سے گھرواپس لوٹ رہی تھیں -متاثرہ لڑکیوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ ٹیکسی کے ذریعے رات کے وقت اپنے کام سے گھر واپس آئیں تو انہیں 6افراد نے دبوچ لیا اور ٹیکسی ڈرائیور کو دھمکیاں دیں جبکہ انہیں اغواکرکے ایک اپارٹمنٹ میں لے گئے اور باری باری ان کے ساتھ زیادتی کی-لڑکیوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے ٹیکسی ڈائیورکو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا-اس موقع پر عدالت میں3ملزمان موجود تھے جس پر جج نے کہا کہ اگلی پیشی پر باقی 3ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے-