متحدہ عرب امارات میں میں فری انٹرنیٹ کالنگ سروسزپر پابندی برقرار رہے گی:ڈائریکٹرجنرل ٹی آراے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 اپریل 2016 13:35

متحدہ عرب امارات میں میں فری انٹرنیٹ کالنگ سروسزپر پابندی برقرار رہے ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اپریل۔2016ء) متحدہ عرب امارات میں میں فری انٹرنیٹ کالنگ سروسزپر پابندی برقرار رہے گی جن میں وٹس اپ اور وائبرسمیت دیگر فری انٹرنیٹ کالنگ ایپلیکیشنزشامل ہیں -یہ بات جنرل اتھارٹی ریگولیشن اینڈ ٹیلی کمیوننکیشن کے ڈائریکٹرجنرل حماد بن المنصوری نے مقامی میڈیا کو بتائی ہے کہ دوبئی حکومت VoIPسروسسزکو کھولنے کا کوئی ادارہ نہیں رکھتی-انہوں نے کہا کہ VoIP سروسسزفراہم کرنے والی کمپنیاں اگر اپنی سروس فراہم کرنا چاہتی ہیں تو انہیں دوبئی کے سروسسزفراہم کرنے والے اداروں سے منظوری حاصل کرنا ہوگی کیونکہ VoIPکا براہ راست تعلق سیکورٹی معاملات سے ہے او رہماری حکومت کو امارات میں رہنے والوں کی سیکورٹی ان فری سروسسزسے زیادہ عزیزہے -یادرہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے فری کال کی سروس فراہم کرنے والی تمام اپیلی کیشنزکو بلاک کردیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :