آصف زرداری وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں‌کریں‌گے۔بلاول بھٹو نے واضح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 13:28

آصف زرداری وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں‌کریں‌گے۔بلاول بھٹو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل اور لندن پہنچنے تک ان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے۔