پاکستان میں سرمایہ کاری ،معیشت اور تجارت کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ‘امریکی قونسل جنر ل

جمعہ 15 اپریل 2016 13:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمیناربعنوان”معیشت اور سرمایہ کاری کی ترقی میں قونصلیٹ کا کردار“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں معاشی ،تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں ۔

امریکہ اور پاکستان کے باہمی تجارتی تعلقات مثبت جانب گامزن ہیں ۔ان سے قبل پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن کے چےئر مین ساحر رشید نے قونصلیٹ فورم کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ایسوسی ایشن کی خدمات اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی بی اے نے گذشتہ 6سالوں میں 600ملین ڈالر ز کی سرمایہ کاری پاکستان لائی ہے جس سے 50ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار میسر ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

امدادی اور ریلیف پیکجز کے طور پر مظفر گڑھ کے ماڈل ویلج میں 395گھر متاثرین سیلاب کو بنا کر دئیے اور پاکستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے 15ٹرک امدادی سامان بھجوایا ۔تقریب سے یوگنڈا کے اعزازی قونصل جنرل اویس راؤف ،آسٹریا ،ہانگ کانگ ،پرتگال ،سوڈان،مالٹا ،مورشیش،ہالینڈ انڈونیشاء اور دیگر بہت سے قونصل جنرلز اور اعزازی قونصل جنرل نے خطاب کیا اور اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔

قونصل جنرل پرتگال نے کہا کہ پرتگال پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔جبکہ اعزازی قونصل یوگنڈااویس راؤف نے کہا کہ ا فریقہ پاکستانی مصنوعات کیلئے پر کشش اور متبادل مارکیٹ ثابت ہو سکتا ہے ۔سابقہ ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان نے حکومت کی جانب سے معشیت ،سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومتی کاوشوں اور مراعات کا ذکر کیا اور پی ٹی بی اے کی خدمات کو سراہا ۔

سی ای او پی ٹی بی اے مسٹر سعدی یلدرر نے قونصل جنرلز کے ساتھ مل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور معیشت کی نشوونما پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے فورم کے انعقاد سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا میں اُبھرے گا ور یہاں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا ۔تقریب میں چن ون کے سی ای او کاشف اشفاق ،خواجہ خاور رشید،امتیاز علی خان اور وسیم احمد خان کو ایسوسی ایشن کی طرف سے امریکی قونصل جنر لنے ممبر شپ سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :