” موج میلا “ کی کامیابی پر ڈرامے کی کاسٹ کو بہترین پرفارمنس پر ڈنر دیا گیا

جمعہ 15 اپریل 2016 13:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی اور ڈائریکٹر عابد کشمیری نے اپنے ڈرامے کی کاسٹ کو بہترین پرفارمنس پر ڈنر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ الحمراء ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” موج میلا “ میں اداکارہ رائمہ خان ، سونیا سیٹھی ، نواز انجم ، عابد کشمیری ، مجاہد عباس ، مایا ، سعدیہ شیخ اور پلک رانا اپنی جاندار پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کر رہی ہیں ۔

ڈرامے کی کامیابی اور فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس پر ڈرامے کے ڈائریکٹر عابد کشمیری اور پروڈیوسر آصف علی راہی نے ڈرامے کی تمام کاسٹ کو گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ڈنر دیا جس میں شاہد نوشاد ، رضوان احمد ، جمیل البیلا ، طوطی برال ، صابر گاگا اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر عظیم نور سمیت ڈرامے کی تمام کاسٹ نے شرکت کی ۔