پٹھانکوٹ کے قریب ایک ٹرین میں مشکوک بیگ کی اطلاع ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 12:57

پٹھانکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : پٹھانکوٹ کے قریب ٹرین میں ایک مشکوک بیگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ پٹھانکوٹ کے قریب ایک ٹرین میں مشکوک بیگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مشکوک بیگ کی اطلاع پر ٹرین کو روک لیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی مطلوبہ جگہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ کی تلاشی کے بعد ہی اس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔