دبئی میں‌سڑک پر ایک خاتون کی لاش بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 12:54

دبئی میں‌سڑک پر ایک خاتون کی لاش بر آمد

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء): دبئی میں سڑک سے ایک خاتون کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس نے دبئی کی ایک سڑک پر مردہ حالت میں پائی گئی جارجین خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ دبئی پولیس اور دبئی پراسیکیوشن کی جانب سے خاتون کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتشیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 20 سال کے لگ بھگ عمر کی لڑکی کی لاش مختصر کپڑوں میں دبئی کورٹ، پبلک پراسیکیوشن اورراشد اسپتال کے سامنے والی سڑک پر پڑی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کو اسی خاتون کے ساتھ ایک 24 سالہ لڑکی بھی بر آمد ہوئی جو کہ منشیات کے نشے میں تھی لیکن زندہ تھی۔ پولیس اس جارجین خاتون سے اس کی زبان میں بات کرنے سے قاصر رہی جس کے بعد تفتیش کے لہے ایک مترجم کو بلایا گیا۔ تاہم پولیس اس خاتون کی لاش اور اس سے جڑی تفصیلات اکٹھا کر رہی ہے۔ جبکہ پوسٹمارٹم کے لے لاش جو دبئی کی فرانزک لیب منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور پراسیکیوشن کا ماننا ہے کہ خاتون کی لاش اور اس کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ فعل ہے۔ جبکہ اس کیس کو بھی ایک مجرمانہ کیس کے طور پر ہی ڈیل کیا جا رہا ہے۔ لاش کے پراسرار طریقے سے ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.