کرکٹ ویب سائٹ نے بڑے کھلاڑیوں کی ٹیم ترتیب دیدی ’ ، محمد عامر کا نام بھی شامل

جمعہ 15 اپریل 2016 12:52

کرکٹ ویب سائٹ نے بڑے کھلاڑیوں کی ٹیم ترتیب دیدی ’ ، محمد عامر کا نام ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) کرکٹ کی بڑی ویب سائٹ نے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک بلاگ میں ان کھلاڑیوں کی ٹیم ترتیب دی گئی ہے جن کے ناموں کا آغاز یا اختتام ’محمد‘ سے ہوتا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے حنیف محمد، محمدیوسف اور محمد عامر سمیت سات پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ٹیم میں کئی دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کے انتخاب میں اس کھیل کے تمام شعبوں یعنی اوپنرز، مڈل آرڈر، آل راوٴنڈرز اور باوٴلرز کو شامل کیا گیا ہے۔اس ٹیم میں پاکستانی عظیم بلے باز بطور حنیف محمد اور محمد اشرفل کو بطور اوپنر منتخب کیا گیا ہے۔حنیف محمد پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے 1957-58 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ طویل 337 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 499 رنز کی اننگ کھیلی جو اس وقت کا عالمی ریکارڈ تھا۔بعدازاں 1994 میں برائن لارا نے واروسٹرشائر کے لیے کھیلتے ہوئے درہم کے خلاف 501 رنز بناکر یہ ریکارڈ توڑا۔محمد اشرفل نے بھی بنگلہ دیش کے لیے 2005 میں آسٹریلیا اور 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات اور دیگر کئی یادگار اننگز کھیلیں تاہم مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ فکس کرنے پر ان پر پابندی لگادی گئی۔

اس ٹیم کے لیے نمبر تین پر سابق ہندوستانی کپتان اظہرالدین کو منتخب کیا گیا۔ 90 کی دہائی میں سچن ٹنڈولکر کے بعد اظہرالدین ہندوستان ٹیم کے سب سے بھروسہ مند بلے باز شمار کیے جاتے تھے تاہم میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی۔بیٹنگ آرڈر کے چوتھے نمبر کے لیے پاکستانی مایہ ناز بلے باز محمد یوسف (جنہیں پہلے یوسف یوحنا کے نام سے جانا جاتا تھا) کا انتخاب کیا گیا۔

پاکستان کے لیے 90 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے یوسف نے 52.29 رنز کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2005 میں اسلام قبول کرنے اور بعد میں نام تبدیل کرنے کے بعد ان کا بیٹنگ اوسط 60.33 رہا جبکہ 2006 میں ایک کیلینڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد بنایا۔نمبر پانچ پر افغانستان کے آل راونڈر محمد نبی کو چنا گیا۔

پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لییاپنے جلوے دکھانے والے نبی افغانستان کی ٹیم کے اہم ترین رکن ہیں جنہوں نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ٹیم میں بنگلہ دیش کے محمد رفیق کو بطور اسپنر جبکہ محمد عامر، محمد آصف، محمد سمیع اور محمد عرفان کو فاسٹ باولرز منتخب کیا گیا۔ٹیم کے لیے آخری سلاٹ کے لیے مشتاق محمد اور محمد حفیظ کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ دونوں کھلاڑیوں کی آل راونڈ قابلیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ دونوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ ریکارڈ قابل تعریف ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے بڑے کھلاڑیوں کی ٹیم ترتیب دیدی ’ ، محمد عامر کا نام ..

متعلقہ عنوان :