کالعدم تنظیم کے کارندے سکھر جیل سے رہا ہونے لگے ، دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ

جمعہ 15 اپریل 2016 12:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) سکھر جیل سے رہا ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی قاسم رشید گروپ کے کارندے کراچی میں دوبارہ متحر ک ہونے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی قاسم رشید گروپ کے کئی کارندے سکھر جیل سے رہا ہو چکے ہیں جو شہر میں دوبارہ تحریب کاری کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم رشید سکھر جیل سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا تاہم اس گروپ کے کئی انتہائی مطلوب کارندے جیل سے رہا ہو چکے ہیں جو حالیہ دنوں میں ہونے والی دہشت گردی اور قتل کی 6وارداتوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ رہا ہونے والے کارندے اس سے پہلے بھی شہر کا امن و امان تباہ کرنے میں ملوث رہ چکے ہیں جبکہ اس گروہ کا ایک اہم رکن حافظ خادم تاحال جیل میں قید ہے جسے رہا کروانے کیلئے دہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :