نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے:امریکہ

جمعہ 15 اپریل 2016 12:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) امریکانے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پر پاناما لیکس کے الزامات پر کسی بھی اقدام کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے ۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے روز مرہ کی پریس بریفنگ کیدوران کہا کہ پاناما پیپرز میں بدعنوانی کے الزام پر نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرنا یا نہ کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری دنیا بھر میں بدعنوانی سے انتہا پسندی کے فروغ اور معاشی عدم استحکام کے خطرے پر بات کر چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا پاکستانی حکومت کو حقانی ، القاعدہ اور لشکر طیبہ سمیت تمام جنگجو گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا پاکستانی حکومت متعدد بار کہہ چکی ہے کہ وہ تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی۔انھوں نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں پیش رفت چاہتا ہے تاہم اگر طالبان سے مسلح جدوجہد کا راستہ نہ چھوڑا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :