پنجاب میں بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، سردار شفقت حیات بلوچ

جمعہ 15 اپریل 2016 12:36

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) پارلیمانی سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز سردار شفقت حیات بلوچ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پنجاب میں بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ چائلڈلیبر کا موضوع 18 ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری سمندر پار پاکستانیز سردار شفقت حیات خان نے بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد چائلڈ لیبر کا موضوع صوبوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جا رہا ہے اور ان سے کام لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :