پاکستان کاٹن کی پیداوار میں گزشتہ کئی سالوں سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، انجینئر خرم دستگیر

جمعہ 15 اپریل 2016 12:36

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کاٹن کی پیداوار میں گزشتہ کئی سالوں سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، رواں مالی سال بھارت پہلے نمبر پر تھا جبکہ اس سے گزشتہ پانچ سال چین مسلسل پہلے، امریکہ دوسرے نمبر پر تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران منزہ حسن کے سوال کے جواب میں انجینئر خرم دستگیر خان نے بتایا کہ پاکستان 1965ء سے کاٹن پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے، امریکہ، چین اور بھارت کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاٹن کے شعبہ میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں ایوان کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :