کیا کچھ ہونے والا ہے؟ رینجرز کی بھاری نفری کراچی یونیورسٹی پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 12:33

کیا کچھ ہونے والا ہے؟ رینجرز کی بھاری نفری کراچی یونیورسٹی پہنچ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : رینجر کی بھاری نفری کراچی یونیورسٹی پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کی بھاری نفری کراچی یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک میں رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر ایڈمن بلاک کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ بلاک سے باہر جانے اور اندر آنے کی بھی کسی کو اجازت نہیں دی جا رہی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رینجرز نے ایڈمن بلاک سے 3 ملازمین کو حراست میں بھی لیا ہے۔ البتہ تاحال رینجرز کے کراچی یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے گھیراؤ اور گرفتاریوں سے متعلق تاحال تفصلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :