نادرا اور پاسپورٹ آفس سے کالی بھیڑوں کو نکال دیا گیا ہے ،,بلیغ الرحمان

جمعہ 15 اپریل 2016 12:33

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نادرا اور پاسپورٹ آفس سے کالی بھیڑوں کو نکالا گیا ہے، غیر قانونی سرگرمیوں پر صرف نادرا سے 300 سے زائد ملازمین فارغ کئے گئے، سسٹم میں دن بدن بہتری آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سردار اعظم خان اور سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ماضی میں پاسپورٹ کئی کئی مہینے نہیں ملتے تھے، اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

نادرا اور پاسپورٹ آفس سے کالی بھیڑوں کو نکالا گیا ہے۔ صرف نادرا سے 300 سے زائد ملازمین غیر قانونی سرگرمیوں پر فارغ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہی پاسپورٹ روکے جاتے ہیں جن کی سکورٹی کلیئرنس نہیں ہوتی۔ سسٹم میں دن بدن بہتری آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :