آرٹ، موسیقی اور فلموں کے ذریعے ملک کا درست تشخص بیرون ملک اجاگر کرنے کے لئے منصوبہ شروع کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید

جمعہ 15 اپریل 2016 12:32

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آرٹ، موسیقی اور فلموں کے ذریعے ملک کا درست تشخص بیرون ملک اجاگر کرنے کے لئے منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی فنڈ قائم نہیں کیا جس کے تحت بین الاقوامی میلوں/تقریبات میں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے پاکستانی فلموں، ڈاکومنٹریز اور ڈراموں کی نمائش کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آرٹ، موسیقی اور فلموں کے ذریعے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس پر جلد عمل شروع ہوگا۔