پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے، اس کے ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ اگلے تین ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید

جمعہ 15 اپریل 2016 12:32

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے، اس کے ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ اگلے تین ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان، عتیق شیخ، ڈاکٹر اشوک کمار کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، کراچی، پشاور سمیت ہر جگہ اس کے اسٹیشن قائم ہیں۔

دوسرے چینلز کے مقابلے میں اس کے پروگراموں کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے۔ پی ٹی وی مختلف زبانوں میں تفریحی اور کھیلوں کے پروگرام بھی ٹیلی کاسٹ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال پی ٹی وی میں منظور شدہ اسامیوں پر کام کرنے والے ملازمین کام کے لحاظ سے پورے ہیں تاہم پیشہ ورانہ فہرست کے تحت ان کی تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں ترقیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے، تین ماہ میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ 15 فروری 2016ء تک پی ٹی وی کے مستقل ملازمین کی تعداد 4116 تھی۔

متعلقہ عنوان :