نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ، روور اور حیدری کلب کے درمیان میچ کل ہو گا

جمعہ 15 اپریل 2016 12:20

نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ، روور اور حیدری کلب کے درمیان میچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں روور کلب اور حیدری کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل ہفتہ کو کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد زمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 24 اپریل سے شروع ہوگا۔ کوارٹر فائنل مرحلہ 3 مئی سے شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :