تامل اداکار رام چرن کی بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تردید

جمعہ 15 اپریل 2016 12:19

تامل اداکار رام چرن کی بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی ..

ممبئی۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) تامل اداکار رام چرن نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تردید کردی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رام چرن نے کہا کہ سلمان خان نے فلم پروڈیوس کرنے کے لئے ان کے ساتھ رابطہ کیا تھا تاہم وہ ان کے ساتھ کسی فلم کے ساتھ کام نہیں کررہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں سے حیران ہیں کہ یہ کہاں سے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم پروڈیوس کرنے میں ابھی وقت لگے گا کیوں کہ سکرپٹ سمیت ہر چیز کا انتخاب کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :