ناکام ہوتی شادی اور شدید دباو نے خود کشی پر مجبور کیا۔ گلوکار نعمان جاوید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 12:19

ناکام ہوتی شادی اور شدید دباو نے خود کشی پر مجبور کیا۔ گلوکار نعمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء): کچھ ہفتے قبل پاکستان کے معروف گلوکار نعمان جاوید کی کود کشی سے متعلق خبریں گردش کرتی رہی تھیں جس پر نعمان جاوید کے قریبی ساتھیوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کسی نے فوڈ پوائزننگ اور کسی نے کار حادثہ قرار دیا۔ تاہم اب نعمان جاوید نے اس مسئلے پر اپنے مداحوں اور پرستاروں کے سامنے خود آکر سچائی سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نعمان جاوید نے حال ہی میں دئے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کسی کار حادثے کا شکار نہیں ہوئے تھے بلکہ انہوں نے 50 نیند کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد نعمان جاوید کو طبی امداد کے لیے اتفاق اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن تک زیر علاج رہے۔ نعمان نے اپنے اس اقدام سےمتعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں خود کشی کے حتمی فیصبے سے قبل کافی عرصہ شدید دباؤ اور پریشانی کا شکار رہا ہوں۔

(جاری ہے)

لیکن ایک بات جو میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میری ازدواجی زندگی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ نعمان نے مزید کہا کہ میرے اس ذہنی دباؤ کی وجہ صرف فریحہ نہیں بلکہ اور بھی کئی وجوہات تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں فریحہ کو منانے کی کوشش کر رہاں ہوں جس کے لیے میں پُر امید بھی ہوں۔ نعمان جاوید نے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کرنےاور سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو بھی شکریہ ادا کیا۔ اپنے آئندہ مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان نے بتایا کہ میں نے پیشہ ورانہ کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت میں ایک نئے فلم پراجیکٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہوں۔ اگرچہ میں ٹھیک نہیں ہوں لیکن اپنے مستقبل کے لیے میری سوچ اب مثبت ہے۔