ہالی وڈ فلم”دی جنگل بْک“سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعہ 15 اپریل 2016 12:04

ہالی وڈ فلم”دی جنگل بْک“سینما گھروں کی زینت بن گئی

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم ”دی جنگل بْک“ سینما گھروں کی زینت بن گئی ، ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم پہلے تین دن میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر لے گی ۔

(جاری ہے)

جان فرویو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی جنگل بک کی کہانی موگلی نامی یتیم لڑکے کی ہے جو جنگل میں بھیڑیوں کے درمیان بڑا ہوتا ہے اور ایک ٹائیگر موگلی کی جان کا دشمن بن جاتا ہے ۔ناقدین کا کہنا ہے کہ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم پہلے تین دن میں ستر ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرے گی ۔