سابق صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو لندن طلب کر لیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 12:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : سابق صدر آصف علی زردای نے پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک کو لندن طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحمان ملک اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار میں وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد اب آصف زرداری نے رحمان ملک کو لندن طلب کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
رحمان ملک کے آج ہی لندن جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل ان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ جبکہ گذشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بھی دو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے تھے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری میں پانامہ لیکس کے معاملے پر ملاقات بھی متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.