ہالی ووڈ فلم ”اسٹار وارز دی اسٹوری “16دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 15 اپریل 2016 11:55

ہالی ووڈ فلم ”اسٹار وارز دی اسٹوری “16دسمبر کو سینما گھروں کی زینت ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) نوجوان باغیوں کے گروہ کی کہانی پر بنا ئی جانے والی ہالی ووڈ کی ایکشن فلم روگ ون ”اسٹار وارز دی اسٹوری “ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم 16 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور نئی سائنس فکشن فلم”روگ ون اسٹار وارز اسٹوری“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

فلم نوجوان باغیوں کے ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹار کے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے بڑے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔۔اور پھر چھڑ جاتی ہے جنگ ۔فلم میں ہالی ووڈ کی اداکارہ فیلیسیٹی جونز، ڈیاگو لیونا، رض احمدسمیرٹ اور دیگراداکار ایکشن میں نظر آئینگے ۔ایکشن سے بھرپور فلم 16 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔