ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم ”سچن آبلین ڈریمز“کا ٹیزر جاری

جمعہ 15 اپریل 2016 11:42

ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم ”سچن آبلین ڈریمز“کا ٹیزر جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) دھونی اور محمد اظہر الدین کے بعد اب ٹنڈولکر کی زندگی پر تخلیق کی جانے والی فلم” سچن آ بلین ڈریمز “کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ٹنڈولکر کی زندگی میں آئے نشیب و فراز کی کہانی ہو گی جس میں دکھائے جائیں گے وہ لمحات جب سچن نے کرکٹ کے میدانوں پر تہلکہ خیز کامیابیاں سمیٹیں۔بالی وڈ میں اس وقت تین بڑے کرکٹ اسٹارز کی زندگی پر فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں ان میں دھونی نمایاں ہے۔ اسی طرح محمد اظہر الدین پر بنائی گئی فلم اظہر کا بھی چرچا ہے اور اب ٹنڈولکر کی سچن آ بلینز ڈریمز بھی جلد سنیما گھروں میں لگے گی ۔

متعلقہ عنوان :