شاہ رخ کے بیٹے آریان کا عوامی مقامات پر والد کو پہچاننے سے انکار

جمعہ 15 اپریل 2016 11:42

شاہ رخ کے بیٹے آریان کا عوامی مقامات پر والد کو پہچاننے سے انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ آریان یہ نہیں چاہتا کہ عوامی مقامات پراس سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے-بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اکثر کئی مقامات پر اپنے تینوں بچوں آریان، سہانا اور ابرام کا ذکر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان کا اپنے بڑے بیٹے آریان کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آریان سے عوامی مقامات پر جب بھی کوئی یہ پوچھتا ہے کہ تم سپر سٹار شاہ رخ کے بیٹے ہو تو وہ فوراً انکار کر دیتا ہے ۔شاہ رخ خان کا آریان کے اس عجیب رویے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ آریان یہ نہیں چاہتا کہ عوامی مقامات پراس سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آریان کو تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا تا کہ وہ وہاں اپنا بچپن نارمل طریقے سے گزار سکیں اور میرے خیال میں یہ آریان کی بہترین اور سمجھدارانہ سوچ ہے ۔