کراچی، اینٹی نار کوٹکس اور رینجرز کا چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حشیش برآمد

جمعہ 15 اپریل 2016 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس ٹیم نے رینجرز کے ساتھ حب ریور روڈ کے علا قے مشرف کالونی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 541 کلو گرام حشیش برآمد کر لی تاہم دو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی حشیش کی بین القوامی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب اورنگی کے علاقے چشتی نگر میں اقبال مارکیٹ پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :