اداکارہ شردھا کپور فلم “راک آن ٹو” میں سارے گانے خود ہی گائیں گی
جمعہ 15 اپریل 2016 11:26
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “راک آن ٹو” میں سارے گانے خود ہی گانے گائیں گی۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق “عاشقی ٹو” سے اپنی کامیابی کا سفرشروع کرنے والی اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی “راک آن ٹو” کے تمام گانے خود ہی گائیں گی جب کہ اداکارہ اس سے قبل بھی “عاشقی ٹو”، “حیدر” اور “اے بی سی ڈی ٹو” میں بھی اپنی آوازکا جادو دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ کی نئی آنے والی فلم میں ان کے ساتھ اداکار فرحان اختر،ارجن رام پال، پراچی دیسائی اور پورب کوہلی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اداکارہ نے “رنویرسنگھ” اور”رنبیرکپور” کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ شردھا کپور اپنی نئی آنے والی فلم “باغی” میں ٹائیگرشرروف کے مد مقابل نظر آئیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.